سرینگر،03؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وادی کشمیر اور لداخ کے علاقے میں زیادہ تر جگہوں پر پیر کو کم از کم درجہ حرارت کی صفر سے نیچے رہا۔جموں کشمیرکے دارالحکومت سری نگر میں بھی رات میں اس موسم میں سب سے زیادہ سردی محسوس کی گئی۔ موسمیات محکمہ کے ایک افسر نے یہاں بتایا کہ سرینگر میں کم از کم درجہ حرارت گزشتہ رات مائنس 2.8 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔افسر نے بتایا کہ شہر میں اب تک کی سب سرد رات محسوس کی گئی۔افسر نے بتایا کہ وادی میں دیگر مقامات اور لداخ علاقے میں اتوار کی رات کا درجہ حرارت بہت کم تھا۔
انہوں نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے پہلگام میں کم از کم درجہ حرارت منفی 5.2 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا اور یہ وادی میں سب سے زیادہ ٹھنڈی جگہ کے طور پر درج کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے گلمرگ میں کم از کم درجہ حرارت منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے درج کیا گیا۔افسر نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے کوکرناگ میں کم از کم درجہ حرارت منفی 0.5 سینٹی گریڈ نیچے درج کیا گیا جبکہ قریب کے قاضی کنڈمیں یہ صفر سے 2.2 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے کپواڑہ میں کم از کم درجہ حرارت منفی 2.7 ڈگری سیلسیس ذیل میں درج کیا گیا۔افسر نے بتایا کہ لداخ علاقے کے لیہہ میں کم از کم درجہ حرارت منفی 10.9 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جبکہ قریب کے کارگل میں یہ صفر سے 9.2 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے لیہہ کو سب سے ٹھنڈے مقام کے طور پر درج کیا گیا۔ موسمیات محکمہ نے بدھ کو وادی میں کئی مقامات پر ہلکی بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔